ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی : مشہور فوٹ ویئر دکان میں آگ لگنے سےتمام مال جل کر خاکستر

اُڈپی : مشہور فوٹ ویئر دکان میں آگ لگنے سےتمام مال جل کر خاکستر

Fri, 20 Aug 2021 17:43:58    S.O. News Service

اُڈپی 20/ اگست (ایس او نیوز) ضلع اُڈپی کے  منی پال شہر میں واقع ایک مشہور فوٹ ویئر دکان میں اچانک آگ لگنے سے اندر موجود تمام مال جل کر خاکستر ہوگیا ۔

    بتایا جاتا ہے کہ جمعرات کی شب میں جب دکان کا مالک دکان کو بند کرکے گھر چلا گیا تو آدھی رات کے وقت شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے دکان میں آگ بھڑک اٹھی جو قریب کی دوسری دکان تک بھی پہنچ گئی ۔ آتشزدگی کی خبر ملنے پر فائر بریگیڈ کے تین انجن موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پا لیا ۔ لیکن تب تک دکان میں موجود تمام اسٹاک خاکستر ہوچکا تھا۔ 

شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ لگنے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاک ہوگیا ہے۔ کافی کوششوں کے بعد صبح قریب 4:30 بجے آگ پر قابو پایا جاسکا ہے۔


Share: